0
Saturday 10 Jun 2023 22:45

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے جوہری راز باتھ روم میں چھپائے

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے جوہری راز باتھ روم میں چھپائے
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد فرد جرم میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 37 نکات پر مشتمل فرد جرم عائد کی گئی۔ صدر ٹرمپ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہا انہوں نے امریکا کے جوہری راز سے متعلق حساس فائلیں اپنے باتھ روم اور شاور روم میں چھپائیں۔ ان پر تفتیش کاروں سے جھوٹ بولنے کا الزام بھی ہے۔ فرد جرم میں سابق صدر پر دستاویزات کو سنبھالنے کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش اور امریکی جوہری راز اور فوجی منصوبوں سمیت سینکڑوں خفیہ دستاویزات کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر امریکی جوہری راز اور فوجی منصوبوں سمیت سینکڑوں خفیہ دستاویزات کے غلط استعمال کا الزام  بھی عائد کیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ 2024ء میں صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے سابق صدر ہیں جن پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1063122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش