0
Saturday 10 Jun 2023 23:24
نورپور تھل میں 3 بہنیں ملبے تلے دب کر جاں بحق

پنجاب میں طوفانی بارش سے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی

پنجاب میں طوفانی بارش سے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے علاقے نورپور تھل میں تیز ہواؤں کے باعث دیوار گرنے سے 3 بہنیں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئیں، جاں بحق ہونے والوں میں 13 سالہ ستارہ بی بی، 8 سالہ منظر فاطمہ اور 3 سالہ کشف بی بی شامل ہیں۔ وزیر آباد میں بھی دیوار گرنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔ تیز ہوا کے باعث دارہ صلے شاہ میں 300 سال پرانا درخت جڑ سے اکھڑ گیا۔ گوجرانوالہ میں طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد زخمی ہوگئے، ایمن آباد روڈ پر سٹیل فیکٹری کا شیڈ مزدوروں پر گر گیا جس کی وجہ سے وہاں کام کرنے والے 3 مزدور زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھلے اور گوندانوالہ میں چھتیں گرنے کے دو واقعات میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، دھلے میں چھت گرنے سے 3 جبکہ گوندانوالہ گاؤں میں کمرے کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے۔ لاہور میں گرد آلود تیز ہواؤں کے بعد مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، بحریہ ٹاؤن، مانگا منڈی، مناواں، مسلم ٹاؤن، گڑھی شاہو اور دیگر علاقوں میں بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا، موسم خراب ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا۔ گوجرانوالہ اور گردو نواح میں بھی موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جہلم سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی جم کر بارش ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1063135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش