0
Saturday 29 Aug 2009 12:15

بھارت:حیدر آباد کے کالج میں بھی برقعے پر پابندی

بھارت:حیدر آباد کے کالج میں بھی برقعے پر پابندی
حیدر آباد:بھارت کی ریاست کرناٹک کے بعد اب حیدر آباد کے ایک کالج میں بھی خواتین کو برقعے میں کلاس لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس پر طالبہ،اس کے والدین اور کالج کے طالب علموں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ونی کالج کی پرنسپل نے ایک طالبہ کے برقعے میں کلاس لینے پر پابندی لگا دی۔ انہوں نے طالبہ سے کہا کہ وہ کالج کی حدود میں داخل ہوتے ہی برقعہ اتار دیں۔ پرنسپل کے اس رویئے پر کالج کے سینکڑوں طالب عملوں نے شدید احتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا۔ کچھ عرصہ پہلے شہر منگلور کے سیتاراما مایا کالج کی انتظامیہ نے بھی برقعے پر پابندی عائد کر دی تھی۔بھارت میں انسانی حقوق اور دیگر سماجی تنظیموں کی جانب سے ان اقدامات پر کڑی تنقید کی جارہی ہے اور اسے بھارت کے جمہوریت اور سیکولر ہونے پرسوالیہ نشان قرار دیا جارہا ہے۔

خبر کا کوڈ : 10698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش