0
Sunday 30 Oct 2011 00:57

شہباز شریف تقریر کے دوران اپنے ہوش میں نہیں تھے، رحمان ملک

شہباز شریف تقریر کے دوران اپنے ہوش میں نہیں تھے، رحمان ملک
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے صدرکے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرکے آئین کی خلاف ورزی کی ان کیخلاف آرٹیکل چھ کے تحت ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔ وہ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی طرف سے جو کرپشن کی جا رہی ہے اس کا ہمیں پتہ ہے، امریکہ، لندن، سوئٹزرلینڈ اور دیگر ممالک میں کافی جائیدادیں بنائی گئی ہیں وہ بھی ہمیں معلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے دس ریسٹ ہاوسز کو سی ایم ہاؤس ڈیکلیئر کر رکھا ہے۔ ن لیگ یاد رکھے اسے وزیراعظم ہاؤس نہیں ملنے والا جب الیکشن آئے گا دیکھیں گے رحمان ملک نے کہا کہ شہباز شریف تقریر کے دوران اپنے ہوش میں نہیں تھے میں انھیں تنبہیہ کرتا ہوں کہ صدر کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔ عمران خان کو جلسے کی اجازت دیتے وقت ہدایت کی گئِی ہے کہ وہ آئینی ادارے کیخلاف بات نہیں کرسکتے وہ بھی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ افغانستان سے پکڑے جانیوالے اکثر خودکشوں اور دہشتگردوں کا تعلق پاکستان میں قائم افغان پناہ گزین کیمپوں سے ہے، اب بھی دہشتگرد افغانستان سے آ کرحملے کرتے ہیں۔ آئی ایس آئی کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا گیا بی بی سی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے۔

خبر کا کوڈ : 110333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش