0
Saturday 29 Oct 2011 20:56

گو زرداری گو تحریک کو ملک کے کونے کونے تک پھیلا دینگے، شہباز شریف

گو زرداری گو تحریک کو ملک کے کونے کونے تک پھیلا دینگے، شہباز شریف
بہاولپور:اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ گو زرداری گو تحریک کو ضلع کی سطح پر منظم کیا جائیگا اور اس کو ملک کے کونے کونے تک پھیلا دیا جائیگا، اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور میں ایم این اے بلیغ الرحمن کے والد اور سابق ایم این اے عقیل الرحمن کے انتقال پر انکے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈینگی پر قابو پا لیا گیا ہے، سری لنکن ماہرین کی ٹیم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈینگی کا ہونیوالا حملہ دنیا کا سب سے خطرناک حملہ ہے، ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ گو زرداری گو تحریک عوام کی تحریک بن چکی ہے اور زرداری کا اقتدار سے الگ ہونا لازمی ہوچکا ہے، مرکزی حکومت نے عوام کو مسائل اور کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں دیا، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان حقیقت میں علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان بنے گا اور عوام خوشحال ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 110289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش