0
Sunday 30 Oct 2011 18:21

تحریک انصاف کا لاہور میں تاریخی جلسہ عام شروع ہو گیا، پچاس ہزار سے زائد افراد کی شرکت

تحریک انصاف کا لاہور میں تاریخی جلسہ عام شروع ہو گیا، پچاس ہزار سے زائد افراد کی شرکت
لاہور:اسلام ٹائمز۔پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں ہونے والے جلسے کی کارروائی شروع ہو چکی ہے جس میں تحریک انصاف کے سربراہ سمیت تمام مرکزی و صوبائی رہنما پہنچ چکے ہیں۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے میاں اظہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک میں تبدیلی چاہتی ہے اور تبدیلی کی ہوا اب لاہور سے چل پڑی ہے بہت جلد پورے پاکستان میں تبدیلی کی بہار آئے گی، انہوں نے کہا کہ لاہور کسی کی جاگیر نہیں آج ہم نے ثابت کر دیا کہ لاہوریے تخت لاہور پر قابض جمہوری آمروں سے تنگ آ چکے ہیں، عامر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج پورے پنجاب سے ہزاروں لاکھوں لوگ عمران خان پر اعتماد کرتے ہوئے آئے ہیں اور آج کا یہ اجتماع یہ ثابت کر رہا ہے کہ جب بھی ملک کے نوجوان میدان میں نکلتے ہیں تبدیلی ضرور آتی ہے اور اس وقت نوجوان مینار پاکستان گراؤنڈ میں موجود ہیں لہذا تبدیلی ضرور آئے گی۔
مینار پاکستان گراؤنڈ میں پچاس ہزارسے زائد افراد نے شرکت کی جلسے کے شرکاء میں اسی فیصد تعداد نوجوانوں کی ہے۔ سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں پولیس کو وفاقی حکومت کی جانب سے خصوصی انتظامات کی ہدایات کی گئی تھی۔ پنڈال میں آنے والوں کی جامہ تلاشی کے بعد داخل ہونے دیا گیا جب کہ رہنماؤں کی بھی تلاشی لی جاتی رہی۔ عمران خان مغرب سے چند منٹ قبل سٹیج پر پہنچ گئے جن کا بھرپور نعروں سے استقبال کیا گیا جب کہ اذان مغرب ہونے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سٹیج پر ہی نماز مغرب ادا کی۔
خبر کا کوڈ : 110526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش