Wednesday 27 Mar 2024 15:31
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی سب سے بڑی ایوان بالا (سینیٹ) کی 7 جنرل نشستوں پر محسن نقوی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت پنجاب سے 7 افراد بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور حامد خان ایڈووکیٹ کامیاب ہوئے۔ بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے والوں میں پرویز رشید اور طلال چوہدری بھی شامل ہیں۔ بلامقابلہ منتخب ہونے والے سینیٹرز میں حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ محسن نقوی بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔ تکنیکی طور پر ساتوں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔
سات جنرل نشستوں پر سات امیدوار ہی میدان میں رہ گئے۔ جنرل نشستوں پر مسلم لیگ نون کے پانچ اور تحریک انصاف کے دو امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں، جبکہ نون لیگ کے پرویز رشید، ناصر محمود، احد چیمہ اور طلال چوہدری کامیاب ہوئے۔ دوسری جانب جنرل نشستوں پر ولید اقبال، شہزاد وسیم، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ نے کاغذات واپس لے لیے ہیں، جبکہ جنرل نشستوں پر نون لیگ کے 5 اور پی ٹی آئی کے 2 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

خبر کا کوڈ : 1125201
منتخب
26 Apr 2024
26 Apr 2024
26 Apr 2024
25 Apr 2024
25 Apr 2024
25 Apr 2024
25 Apr 2024
24 Apr 2024
24 Apr 2024