0
Saturday 27 Apr 2024 11:04

مسجد اقصیٰ کے خطیب میمون اسعد تیممی کل پاکستان پہنچیں گے

مسجد اقصیٰ کے خطیب میمون اسعد تیممی کل پاکستان پہنچیں گے
اسلام ٹائمز۔ مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس مسجد اقصی کے امام کے فرزند و رکن فسلطین پارلیمنٹ میمون اسعد تمیمی کا کل پاکستان پہنچنے پر پُرجوش استقبال کیا جائیگا۔ وہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کی دعوت پر کل بروز اتوار پندرہ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ اسلام آباد ائیر پورٹ پر جمعیت اہلحدیث پاکستان کی قیادت و ذمہ دران ان  کا بھر پور استقبال کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران میمون اسعد تمیمی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی مرکزی قیادت کے علاوہ دیگر عمائدین، علمائے کرام سے ملاقاتیں کرکے غزہ، فلسطین میں اسرائیلی بر بریت کیخلاف ہونیوالے مظالم پر روشنی ڈالیں گے۔

امام بیت المقدس میمون اسعد تمیمی یکم مئی کو مرکز ابن مالک پاکستان جی ٹی روڈ شالیمار ٹاؤن میں ”قومی فلسطین کانفرنس“ سے خطاب اور فلسطین واک میں خصوصی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ 3 مئی ملتان، خانیوال،5  مئی اسلام آباد، 7 مئی کو فیصل آباد میں جمعیت اہلحدیث پاکستان کی مر کزی قیادت کے ہمراہ ”دعوت اہلحدیث کانفرنس“، 10 مئی مرکز قرآن و سنہ اسلامک سینٹر جمعیت اہلحدیث کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خطبہ جمعہ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1131441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش