1
0
Wednesday 27 Mar 2024 17:16

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری جیسے مدبر، شجاع اور نڈر لیڈرشپ کا سینیٹ کیلئے انتخاب قابل ستائش ہے، انجینئر سخاوت علی سیال 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری جیسے مدبر، شجاع اور نڈر لیڈرشپ کا سینیٹ کیلئے انتخاب قابل ستائش ہے، انجینئر سخاوت علی سیال 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ اور معروف عالم دین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایوان بالا کے انتخابات میں بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی اور پنجاب سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں، اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین کے اُمیدوار انجینئر حمید حسین عام انتخابات میں ممبر قومی اسمبلی اور اسلام آباد سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مختار عباس ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر ملک بھر سے اور بیرون ملک سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جماعت مجلس وحدت مسلمین نے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کی تھی۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری جیسے مدبر، شجاع اور نڈر لیڈرشپ کا سینیٹ کیلئے انتخاب قابل ستائش ہے۔ مجلس وحدت مسلمین نے بہت کم عرصے میں پارلیمانی سیاست میں اپنی جگہ بنائی ہے، اُنہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں پہنچنے پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی قیادت اور تمام کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 

 
خبر کا کوڈ : 1125221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Syed Naeem abbas
South Africa
Ya ali madad a.s Mola Raja Nasir Abbas sb ko Lambi umer ata krn Raja sb ny ki Bay lose muhabbat is baat ka moun bolta saboot hy Azadari ko mazeed phelynanay main jahan sipa sahaba ka ghar thaa wahan azadari kraye mola Raja sb ko Lambi umer dy ameen
ہماری پیشکش