0
Saturday 27 Apr 2024 07:18

ہندوستان میں انتخابات کے حوالے سے انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز کے زیر اہتمام سیشن کا انعقاد

ہندوستان میں انتخابات کے حوالے سے انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز کے زیر اہتمام سیشن کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آبادمیں انڈیا سٹڈی سینٹر کے زیر اہتمام بھارت میں جاری 18 ویں لوک سبھا انتخابات کے بارے میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا۔ذرائع کے مطابق سیشن میں سفارت کاروں، ماہرین تعلیم، اسلام آباد میں قائم مختلف تھنک ٹینکس کے نمائندوں، پریکٹیشنرز اور محققین نے شرکت کی۔ شرکاء نے 7 مراحل پر مشتمل لوک سبھا انتخات کے مختلف پہلوئوں پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ اہم جماعتوں کے انتخابی منشور کے اجرا سمیت متعلقہ پیش رفت، مختلف جماعتوں کی طرف سے انتخابی مہم کے لب و لہجہ، بھارتی الیکشن کمیشن کے کردار، ہندوستان کے مختلف علاقوں کے سیاسی مزاج اور ممکنہ جھکائو اور ہندوستانی میڈیا اور سول سوسائٹی کے نقطہ نظر سمیت دیگر امور زیر بحث لائے گئے۔ شرکاء نے کہا کہ مشاہدہ کیا گیا کہ بھارت میں ایک تفرقہ انگیز اور پولرائزنگ بیان بازی نے عام ماحول کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ کئی حکومتی وزرا نے انتخابی فائدے کے حصول کیلئے اپنی مہم میں پاکستان کو موضوع بحث بنایا ہوا ہے۔ ماہرین نے پاکستان کی طرف سے انتہائی چوکسی کی اہمیت پر بھی زور دیا کیونکہ بھارت میں حکمرانوں کی مایوسی کسی بھی فالس فلیگ آپریشن کا باعث بن سکتی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے لحاظ سے انتخابات کے حتمی نتائج اور اس کے بعد کے نتائج کا انتظار کرنا اور اس کے بعد ایک حقیقت پسندانہ تشخیص کرنا جس میں بھارت کی جانب سے نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینا مناسب سمجھا گیا۔واضح رہے کہ بھارت کے انتخابات میں ووٹنگ کے 7 مراحل یکم جون تک مکمل ہوں گے اور نتائج کا اعلان 4 جون 2024ء کو کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1131406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش