0
Thursday 28 Mar 2024 19:35

بلوچستان سینیٹ انتخابات، انوارالحق کاکڑ اور ایمل ولی خان سمیت 7 امیدوار جنرل نشستوں پر بلامقابلہ کامیاب

بلوچستان سینیٹ انتخابات، انوارالحق کاکڑ اور ایمل ولی خان سمیت 7 امیدوار جنرل نشستوں پر بلامقابلہ کامیاب
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں بلوچستان سے سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور اے این پی خیبرپختونخوا کے رہنماء ایمل ولی خان سمیت سات امیدواران جنرل نشستوں پر بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے، جبکہ خواتین کی دو مخصوص نشستوں سے بھی امیدواران بلامقابلہ منتخب ہوئی ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی خالی جنرل نشستوں سے 7 اور خواتین کی نشستوں سے 2 امیدواران بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔ جن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دو اور پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام، عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے ایک ایک امیدواران شامل ہیں، جبکہ ایک سیٹ سے آزاد امیدوار سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔ نومنتخب سینیٹر میں آزاد امیدوار و سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، مسلم لیگ (ن) کے سیدال خان اور شاہزیب درانی، عوامی نیشنل پارٹی کے خیبرپختونخوا کے رہنماء ایمل ولی خان، پیپلز پارٹی کے حاجی عمر گورگیج، جے یو آئی کے احمد خان اور نیشنل پارٹی کے جان محمد کے نام شامل ہیں، جبکہ خواتین کی نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی راحت فائق جمالی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حسینہ بانو بلامقابلہ منتخب ہوگئی ہیں
خبر کا کوڈ : 1125472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش