0
Friday 29 Mar 2024 12:30

جماعت اسلامی کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا مطالبہ

جماعت اسلامی کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ اپنے بیان میں رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق جماعتِ اسلامی پاکستان کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں بلدیاتی سرگرمیوں سے باہر آئیں اور بلدیاتی ادارے با اختیار بنائیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر آئیں۔ رہنما جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ پیٹرول، بجلی، گیس، مہنگا اور ٹیکسز میں اضافہ معاشی بحران گہرا کرے گا، نئی وفاقی اور صوبائی حکومتیں بے گناہ قیدیوں بالخصوص خواتین کو رہا کریں۔
خبر کا کوڈ : 1125601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش