0
Friday 11 Nov 2011 16:19

امریکہ چین سے تعلقات بڑھانے کیلئے کام کریگا، امریکی وزیر خارجہ

امریکہ چین سے تعلقات بڑھانے کیلئے کام کریگا، امریکی وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکا ایشیا میں اتحادی بڑھائے گا اور چین سے تعلقات بڑھانے کے لئے کام کرے گا۔ امریکی وزیر خارجہ نے ہونو لولو میں ایشیا پیسفک ریجن ممالک کی کانفرنس سے پہلے ایک سرکاری تھنک ٹینک ایسٹ ویسٹ سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور افغانستان میں جنگ ختم ہونے کے بعد امریکا بحرالکاہل کے خطے میں مرکزی کردار ادا کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی امریکا کی پیسفک سنچری ہو گی۔ ہلیری کلنٹن نے طلبہ اور اساتذہ کو بتایا کہ امریکی تاجر ایشیائی مارکیٹوں میں زیادہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کے خواہاں ہیں۔ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ امریکا ان مقاصد کے حصول کے لئے مختلف ممالک کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہے، لیکن چین کو اس معاملے میں اصلاحات کرنا ہوں گی۔ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ امریکا نہ صرف اوپن اکانومی بلکہ اوپن سوسائٹی کی بھی حمایت کرتا ہے۔ امریکا انسانی حقوق اور جمہوریت کے معاملے میں جن ممالک سے اختلاف کرتا ہے ان سے رابطے میں بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 113104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش