0
Sunday 28 Apr 2024 16:20

کراچی اور بلوچستان پولیس کو مطلوب بی ایل اے کا دہشتگرد ساتھی سمیت گرفتار

کراچی اور بلوچستان پولیس کو مطلوب بی ایل اے کا دہشتگرد ساتھی سمیت گرفتار
اسلام ٹائمز۔ حساس ادارے نے چھاپہ مار کارروائی میں کراچی اور بلوچستان کی پولیس کو انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 3 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا، گرفتار دہشتگرد کالعدم بی ایل اے کیلئے ریکی اور دہشتگردی کی متعدد واردتوں میں ملوث رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگرد اور اسکے ساتھی کو ابتدائی تفتیش کے بعد قانونی کارروائی کیلئے لیاری پولیس کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گرفتار دہشتگرد معراج عرف ماما کالعدم بلوچ لیبریشن آرمی کیلئے ریکی کا کام کرتا تھا، ملزم حساس اداروں کی انفارمیشن بی ایل اے کو دیتا تھا، ملزم کی ریکی اور معلومات کی بنیاد پر بی ایل اے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار بی ایل اے کے دہشتگرد نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں، ملزم معراج نے سال 2017ء میں بلوچستان کے شہر تربت سے گوادر مند کی طرف جانے والی فوجی جوانوں کی گاڑی کی ریکی کی، جس کی بنیاد پر بی ایل اے کے دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس میں فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے گردوں کا تعلق بھی بی ایل اے کے دہشتگرد تنظیم مجید بریگیڈ گروپ سے تھا۔

ترجمان ڈی آئی جی اسد رضا کے مطابق ملزم نے بلوچستان ناصر آباد میں ایک اسکول میں واقع فوجی کیمپ کی ریکی کروائی ، جس کے بعد معراج ماما نے حملہ کروا کر متعدد فوجی جوان شہید کروائے تھے، معراج ماما نے ریکی کرکے حساس ادارے کے افسر کے 4 کزنز کو بھی قتل کروایا تھا، ملزم نے رمضان المبارک میں ریکی کرکے گوادر پورٹ پر حملہ کروایا تھا، رمضان المبارک میں ہی ملزم نے پاکستان نیوی کے ایئرپورٹ پر ریکی کے بعد حملہ کروایا تھا، اس حملے کے نتیجے متعدد جوان شہید ہوگئے تھے، رمضان المبارک میں نوشکی میں فوجی جوانوں پر حملہ کروا کر متعدد جوانوں کو شہید کروایا۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کے متعلق معلومات حاصل کر رہے ، جبکہ ایک اور کارروائی میں حساس ادارے نے بلوچستان کے علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث 2 ملزمان عبد الوہاب اور تماچی خان کو گرفتار کے ایک پستول اور ایک 12 بور ریوالور برآمد لی۔ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے کلاکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1131734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش