0
Sunday 28 Apr 2024 16:23

پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ ہمیں پس منظر میں جانا ہوگا، پی ٹی آئی کے مطابق قمر باجوہ بہت برے آدمی تھے، انھوں نے رجیم گرائی تھی، پھر ان ہی کے پاس ہم واپس گئے اور ان سے کہا کہ ایک اور ایکسٹینشن لے لیں۔ انھوں نے کہا کہ پھر یہ رجیم آگئی، پھر اس رجیم نے سب کچھ کیا، یہ بہت بری رجیم تھی، پھر اسی رجیم سے آج آپ پھر کہہ رہے ہیں کہ فوج سے بات کریں گے، نئے چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی آگئے ہیں تو آپ بتائیں کہ وہ سب برے تھے، آج اچھے ہوگئے ہیں، یہ کیوں بیچ میں گیم ہوتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ جب وقت پڑتا ہے تو ہم کسی کو گالی دے دیتے ہیں، جب وقت پڑتا ہے تو اسے گلے لگانے کی بات کرتے ہیں، پھر یہ سب کچھ کرنے کا، دھرنوں کا، وہ بچے جو گاڑی کے نیچے آکر مر گئے۔ بیٹی، بہن ہماری رپورٹر شہید ہوگئی، ایسے بہت سارے لوگ گئے، ارشد شریف کا قتل اسی زمانے میں ہوگیا، سب کچھ ہوگیا، اس کا فائدہ کیا ہوا، فائدہ یہ ہوا کہ اس وقت اس چیف کو چیف بننے سے روک رہے تھے اور کسی اپنے پسندیدہ کو چیف بنانا چاہ رہے تھے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ جو بھی سوچ لیں پلان کر لیں، ہوتا وہی ہے جو اللہ چاہتا ہے، مجھے جہاں پارٹیوں نے سپورٹ کی وہاں بہت سے لوگوں نے روکنے کیلئے بھی زور لگایا، اب تو وہ اسٹیج گزر چکی ہے، کوئی ڈیل ہے نہ کوئی ڈھیل ہے، نہ کوئی بات چیت فوج کی طرف سے کرنے کو تیار ہے، کوئی ٹیکٹکس نہیں، ان ٹیکٹکس کی وجہ سے آپ یہاں پہنچ گئے اور آپ مزید دلدل میں جا رہے ہیں، جہاں تک حکومتی مذاکرات کی بات ہے تو یہ ڈرامہ بازی کر رہے ہیں کہ ہم حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گے، اسی پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات بھی شروع ہو جائیں گے، یہ سب ڈرامہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ جو آپ کو کے پی سے بیانات نظر آ رہے ہیں یہ عمران خان کو جتانے کیلئے ہیں کہ ہم کھڑے ہوگئے ہیں، علی امین گنڈا پور سب سے پہلے بیٹھے نہیں لیٹے ہیں، مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں اب یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہم محاذ آرائی کی بدمعاشی، مولا جٹ کی سیاست سے نکلیں گے یا نہیں، ہمیں پسند ہو یا نہ ہو، ایک پارٹی کی مخالفت تو کر سکتے ہیں، میں مسلم لیگ کی مخالفت کر سکتا ہوں، پیپلز پارٹی کی کر سکتا ہوں، میں ان کا جانی دشمن تو نہیں بن سکتا، پی ٹی آئی مقبول ہے تو اس کا کیا مطلب ہے کہ وہ آگ لگا دیں پورے پاکستان میں۔
خبر کا کوڈ : 1131736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش