0
Sunday 28 Apr 2024 16:27

کیا 13 سال بعد بحرینی وزیر خارجہ دمشق جائیں گے؟

کیا 13 سال بعد بحرینی وزیر خارجہ دمشق جائیں گے؟
اسلام ٹائمز۔ بحرین کے وزیر خارجہ "عبداللطیف بن راشد الزیانی" علاقائی عرب ممالک کے دورے کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بیروت پہنچے ہیں۔ لبنان کے وزیر خارجہ "عبدالله بو حبیب"، وزارت خارجہ میں بین الاقوامی مہمانوں کے ڈائریکٹر "اسامہ خشاب" اور دمشق میں بحرینی سفیر "وحید مبارک سیار" انہیں لینے کے لئے بیروت کے رفیق الحریری ائیر پورٹ پر گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بحرینی وزیر خارجہ کا یہ ایک روزہ دورہ بیروت ہے۔ روسی خبر رساں ادارے نے ایک آگاہ ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ بحرینی وزیر خارجہ بیروت کے بعد دمشق جائیں گے۔ اُن کا 13 سال بعد پہلی دفعہ یہ شام کا دورہ ہو گا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین وہ پہلا ملک ہے جس نے شام میں بحران کے اختتام پر دمشق میں از سر نو اپنا سفارت خانہ کھولا۔ قابل غور بات یہ ہے کہ جہاں بہت سی نیوز ایجنسیز عبداللطیف بن راشد الزیانی کے دورہ دمشق کی خبریں دے رہی ہیں۔ وہیں پر شامی حکومت کے کسی بھی ذرائع نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ ان رپورٹس کے مطابق عبداللطیف بن راشد الزیانی اپنے دورہ دمشق کے دوران اپنے شامی ہم منصب "فیصل المقداد" سے ملاقات کریں گے تاکہ شامی صدر "بشار الاسد" کو بحرین میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دیں۔ بحرینی وزیر خارجہ اس سے قبل عمان، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1131741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش