0
Sunday 28 Apr 2024 17:29

ایم ڈبلیو ایم ضلع کرم کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس

ایم ڈبلیو ایم ضلع کرم کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع کرم کے ضلعی آفس میں ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، شرکاء اجلاس نے تنظیم سازی کے حوالے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب کئی عناصر کا مجموعہ ایک ہو کر مربوط طریقے پر کام کرتا ہے اسے نظام کہتے ہیں، تنظیم سازی ایسا طریقہ کار ہے جس میں مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے ایک مربوط نظام کے تحت مل جل کر کام انجام دیا جاتا ہے، یعنی تنظیم سازی کے معنی انفرادیت کو اجتماعیت کی شکل دے کر ترقی کے رشتے سے منسلک کرنا ہے۔

رہنماوں کا کہنا تھا کہ تنظیم سازی میں منصوبہ بندی ایک بنیادی اساس ہے، منصوبہ بندی سے مراد ایسے امور کا خاکہ تیار کرنا ہوتا ہے جس کو انجام دینا ہو اور ان طریقوں کو معلوم کرنا ہے جس سے مطلوبہ مقاصد حاصل ہو سکیں۔ منصوبہ بندی میں بنیادی طور پر حصول مقاصد کے حوالے سے یہ طے کرنا ہوتا ہے کہ کیا کرنا ہے، کون کرے گا، کیسے کرے گا، کب اور کہاں کرنا ہے؟ اس میں ان امور کو طے کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش