0
Monday 29 Apr 2024 16:22

حزب اللہ کے تازہ میزائل حملے میں ایک اہم صیہونی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے، اسرائیلی میڈیا

حزب اللہ کے تازہ میزائل حملے میں ایک اہم صیہونی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے، اسرائیلی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین میں متعدد غیرقانونی یہودی بستیوں کے خلاف لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے تازہ میزائل حملوں سے ہونے والے کم از کم نقصان کی اطلاع دی ہے۔
 
اس حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی چینل 12 نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ شام ہونے والے حزب اللہ لبنان کے میزائل حملوں میں الجلیل شہر میں قائم شتولا نامی غیرقانونی یہودی بستی کہ جو لبنانی سرحد کے قریب واقع ہے، کی ایک اہم عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اپنے کم از کم جانی و مالی نقصان کے اعلان اور شدید ترین سنسر کی پالیسی پر گامزن غاصب صیہونی رژیم نے مذکورہ عمارت کی نوعیت اور اس میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے کوئی تفصیلات شائع نہیں کیں۔
خبر کا کوڈ : 1131941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش