اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا نے غزہ کے جنوب میں واقع رفح شہر کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی فوج کے مزید ہوائی و توپخانے کے حملوں کی اطلاع دی ہے۔
عرب چینل الجزیرہ کے مطابق غاصب صیہونی رژیم کے توپخانے نے غزہ کی پٹی کے مرکزی علاقے میں واقع النصیرات اور بوریج کے پناہ گزین کیمپوں سمیت دیر البلح شہر کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد عام فلسطینی شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں۔
الجزیرہ نے یہ اطلاع بھی دی کہ غاصب اسرائیلی رژیم کے ہوائی حملوں میں رفح کے مختلف محلوں کے 3 رہائشی گھروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث 3 بچوں سمیت کم از کم 19 عام فلسطینی شہری بھی شہید ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ انسانیت سوز حملوں کے دوران غزہ و رفح میں کم از کم مزید 22 عام شہریوں کی شہادت جبکہ درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔