0
Monday 29 Apr 2024 17:25

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 73 ہزار پوائنٹس کا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 73 ہزار پوائنٹس کا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد شدید مندی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور وزیر خزانہ کے دورہ واشنگٹن میں اہم پیشرفت، آئی ایم ایف کی نئے پروگرام پر رضامندی سے اسٹاک مارکیٹ میں بھرپور تیزی آگئی، تاہم کچھ ہی دیر میں مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی۔ مثبت معاشی اشاریوں و توقعات سے 100 انڈیکس نے نیا تاریخ ساز ریکارڈز قائم کرلیا۔ کاروبار کے آغاز میں ہی ہنڈریڈ انڈیکس نے 73 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کرلی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی 403 پوائنٹس کی تیزی آگئی، جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس نے 73000 پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرلی۔ 100 انڈیکس بڑھ کر 73099 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، تاہم کچھ دیر بعد مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی، جس کے نتیجے میں 73 اور 72 ہزار کی دو نفسیاتی سطحیں گر گئیں۔ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ میں 1074 پوائنٹس کی مندی آگئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس گھٹ کر 71668 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
خبر کا کوڈ : 1131952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش