0
Monday 29 Apr 2024 17:37

کوئٹہ، صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، بلوچستان سے متعلق اہم فیصلے ہوئے

کوئٹہ، صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، بلوچستان سے متعلق اہم فیصلے ہوئے
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے امن و امان کی بہتری، اسمگلنگ کے خاتمے اور غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی سمیت دیگر فیصلے کئے ہیں۔ تفصلات کے مطابق صوبائی اپیکس کمیٹی کے 16 ویں اجلاس کا انعقاد وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں امن وامان کی بہتری، اسمگلنگ کے خاتمے اور غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی سمیت اہم فیصلے ہوئے۔ اجلاس میں کور کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس، چیف کلکٹر کسٹم اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔

اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سی پیک منصوبوں اور چائنیز کی فول پروف سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سیکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے مروجہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کو موثر و تیز کرنے، بارڈر ایریا سے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پاکستان اسمگنگ کے تدارک اور چینی، کھاد، پیٹرول اور ڈیزل کی دو طرفہ اسمگنک روکنے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھانے سمیت اہم فیصلے ہوئے۔ اجلاس میں اتفاق ہوا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے انتظامی اور قانونی سقم دور کرکے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کی جائے۔ علاوہ ازیں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بلوچستان سے واپس بھجوائے جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کے اعداد و شمار پیش کیا گیا۔

اس حوالے سے وفاقی حکومت کی گائیڈ لائن اور فیصلے کے مطابق مزید تارکین وطن کی واپسی کا عمل طے شدہ ٹائم لائن سے مشروط کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ پرامن بلوچستان مستحکم پاکستان کا ضامن ہے۔ دہشت گردی کے خلاف لڑائی فوج اور سرمچاروں کی نہیں ہم سب کی ہے۔ معصوم افراد کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بندوق اٹھائی ہے، اس سے سختی سے نمٹیں گے۔ جو بلوچستانی ناراض ہے، اس کے گھر جائیں گے۔ وزیراعلیة نے کہا کہ بہتر طرز حکمرانی کے لئے مثبت سمت کا تعین کر رہے ہیں۔ گڈ گورننس کے ثمرات پانچ  سے چھ ماہ میں عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔ صوبے کی بہتری کیلئے سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش