0
Monday 29 Apr 2024 21:51

معیشت سود اور امریکی و آئی ایم ایف امداد سے ٹھیک نہیں ہوسکتی، مولانا عبدالحق ہاشمی

معیشت سود اور امریکی و آئی ایم ایف امداد سے ٹھیک نہیں ہوسکتی، مولانا عبدالحق ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور امریکی معاشی ماہرین پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے مخلص اور دیانتدار ماہرین معاش پر اعتماد کرکے ملک کے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ معیشت سود، امریکی و آئی ایم ایف امداد سے ٹھیک نہیں ہوسکتی۔ بدعنوانی اور سود کا خاتمہ کرکے دیانت داری و اخلاص کے ساتھ آئی ایم ایف کے تنخواہ دار ماہرین کے بجائے محب وطن ایماندار ماہرین معیشت کی مشاورت سے تاجروں، صنعت کاروں کو اعتماد میں لیا جائے۔ بھاری سودی قرضوں سے ملک کی معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے کہا کہ لاکھوں کی آبادی والے شہر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سلگتے اجتماعی مسائل پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بدعنوانی، بدانتظامی کرپشن و کمیشن اور اقرباء پروری نے ہر جگہ حالات خراب کیے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1132000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش