0
Monday 29 Apr 2024 23:28

سید عاصم منیر سے سیلجوک بیرکتار اوغلو کی ملاقات، دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا

سید عاصم منیر سے سیلجوک بیرکتار اوغلو کی ملاقات، دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلجوک بیرکتار اوغلو نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے دونوں مسلح افواج کے مابین باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اطراف کی جانب سے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی بنیاد پر مبنی گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ترک کمانڈر نے خطے میں امن واستحکام یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ جی ایچ کیو آمد پر ترک کمانڈر نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ترک کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 1132022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش