0
Tuesday 30 Apr 2024 00:15

آئندہ 4 سال کیلئے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

آئندہ 4 سال کیلئے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ آئندہ 4 سال کیلئے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف منگل کو تعلیمی ایمرجنسی کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ ہوگا۔ تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کی کانفرنس منگل کو اسلام آباد میں ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کانفرنس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وزرائے تعلیم شرکت کریں گے۔ تعلیمی بجٹ کو آئندہ 4 سال میں 5 فیصد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ حکومت نے 4 سال میں یہ تعداد کم کر کے 90 لاکھ تک لانے کا بھی ہدف مقرر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش