0
Thursday 2 May 2024 20:51
پٹرول مزید سستا کرنے کا اشارہ

مہنگائی میں کمی اچھی خبر ہے، شہباز شریف

مہنگائی میں کمی اچھی خبر ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر قرار دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 2 سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں۔ مہنگائی کی شرح 39 فیصد سے پہلے 20 فیصد اور اب 17 فیصد پر آگئی ہے۔ 16 ماہ میں جو محنت کی نگران حکومت نے اسے جاری رکھا، یہ اسی کے ثمرات ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی میں کمی اولین ہدف ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔ پٹرول کی قیمتوں میں کمی سے بھی عوام کو ریلیف ملے گا۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نیچے آئی ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورونوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اسی سمت میں چلتے رہنے سے عوام کی زندگیوں میں مزید بہتری ہوگی۔ شہباز شریف نے کہا کہ سرتوڑ کوشش کررہے ہیں کہ عوام کو جلد سے جلد زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 1132513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش