0
Monday 6 May 2024 23:17

ہم عالمی اجلاسوں میں طالبان کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں، روسی سفیر

ہم عالمی اجلاسوں میں طالبان کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں، روسی سفیر
اسلام ٹائمز۔ کابل میں روسی سفیر دیمتری زیرنوف (Dimitri Zhirnov) نے طالبانی وزیر اعظم کے سیکرٹری سیاسیات محمد عبدالکبیر کے ساتھ ملاقات میں اعلان کیا ہے کہ روس، افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو تیار اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید توسیع دینا چاہتا ہے۔

روسی سفیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ماسکو اور کابل کے درمیان تعاون و باہمی روابط خطے کے استحکام سمیت افغانستان کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

افغانستان کے بارے بین الاقوامی اجلاسوں میں کابل کے لئے روسی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے دیمتری زیرنوف نے کہا کہ ماسکو اہم ملاقاتوں کی طالبان حکومت کی جانب سے نگرانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

روسی سفیر نے طالبانی وزیراعظم کے سیکرٹری سیاسیات کو تاتارستان کے شہر کازان میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی اور اس اجلاس کے حوالے سے انہیں معلومات فراہم کیں۔

طالبانی وزیراعظم کے سیکرٹری سیاسیات محمد عبدالکبیر نے بھی اس بات پر زور دیا کہ کابل و ماسکو کے باہمی تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں جو خطے میں استحکام و ترقی کا باعث بن سکتے ہیں۔

روس کی جانب سے کازان اجلاس میں شرکت کی دعوت کو سراہتے ہوئے محمد عبدالکبیر نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو اہم و دوستانہ قرار دیا اور روسی سرمایہ کاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں سرمایہ کاری کریں!
خبر کا کوڈ : 1133218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش