0
Sunday 19 May 2024 10:30

اسرائیل نے غزہ پٹی میں حملے تیز کر دیئے، 29 فلسطینی شہید

اسرائیل نے غزہ پٹی میں حملے تیز کر دیئے، 29 فلسطینی شہید
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی میں حملے تیز کر دیئے۔ عرب میڈیا کے مطابق نصیرات پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی بمباری سے 20 اور غزہ شہر میں 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔ نصیرات پناہ گزین کیمپ حملے میں ملبے تلے دبے متعدد زخمی افراد کو باہر نکال لیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق لاپتا افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، گذشتہ روز غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 64 افراد شہید ہوئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں اپنے 2 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1136072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش