0
Sunday 19 May 2024 10:58

مودی اپنے گھر کی خیر منائیں، فیصل ممتار راٹھور

مودی اپنے گھر کی خیر منائیں، فیصل ممتار راٹھور
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات و سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے گھر کی خیر منائیں مقبوضہ کشمیر کے اندر جو ظلم و ستم جاری ہے اس سے تحریک آزادی میں مزید تیزی آئے گی۔ آزاد کشمیر کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کے نتائج بھی سنگین ہوں گے کشمیری پاک فوج کے ساتھ ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ بارڈر پر ہمارے کشمیری بھائی پاک فوج کے اگلے مورچوں پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں، اپنے بچوں، بچیوں، مائوں اور بہنوں کی قربانیاں دینے سے بھی گریزاں نہیں ہیں، نہتے کشمیریوں نے چھتیر سالوں میں جرات اور بہادری کے ساتھ آزادی کے حصول کے لیے جدوجہد کی ہے اور آگے بھی کرتے رہین گے۔ حکومت آزاد کشمیر کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے، عالمی برادری کو اپنے دوہرے معیار کو ترک کرنا ہو گا، کشمیریوں کو حق خودارادیت دیے بغیر امن ممکن نہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پہ یقین رکھتی ہے۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری سوا کروڑ کشمیریوں کے نمائندے ہیں، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مظلوم خاندانوں کے ساتھ آج بھی صدر پاکستان کا دل دھڑکتا ہے۔ فیصل راٹھور نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں پر ظلم و جبر بند کروائے۔
خبر کا کوڈ : 1136074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش