0
Friday 18 Nov 2011 23:08

ایران اور شام کے خلاف امریکی سازشوں کا مقصد خطے میں اسلامی مزاحمت کو نقصان پہنچانا ہے، سابق لبنانی رکن پارلیمنٹ

ایران اور شام کے خلاف امریکی سازشوں کا مقصد خطے میں اسلامی مزاحمت کو نقصان پہنچانا ہے، سابق لبنانی رکن پارلیمنٹ
اسلام ٹائمز- العالم نیوز چینل کے مطابق لبنان کے سابق رکن پارلیمنٹ اور بین الاقوامی قانون کے ماہر جناب نزیہ منصور نے امریکہ کی جانب سے ایران پر واشنگٹن میں امریکی سفیر کو قتل کرنے جیسے بیہودہ الزامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے الزامات کا جھوٹا ہونا سب کیلئے انتہائی واضح امر ہے اور امریکہ بھی اپنے اس الزام کو ثابت کرنے کیلئے کوئی ٹھوس دلیل پیش نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران کے ساتھ امریکی ناراضگی کی واحد وجہ یہ ہے کہ ایران خطے میں ایک طاقتور ملک ہونے کے ناطے امریکہ کے سامنے نہیں جھکا اور افغانستان، عراق، شام، بحرین اور خاص طور پر فلسطین سے متعلق امریکی پالیسیوں کی حمایت نہیں کر رہا۔
جناب نزیہ منصور نے بعض عرب ممالک کی جانب سے امریکہ کی کاسہ لیسی اور خطے میں امریکی پالیسیوں کی اندھی تقلید پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف ترکی فیصل کے ایران پر امریکی حملے سے متعلق بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف نے ایران پر امریکی حملے کے اثرات کو انتہائی تباہ کن قرار دے کر سعودی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے امریکی کی پیروی کرنے سے گریز کرے۔
سابق لبنانی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف دھمکیوں کا مقصد ایران، شام، عراق اور لبنان اور فلسطین میں اسلامی مزاحمت کے درمیان مضبوط اتحاد کو نقصان پنچانا ہے کیونکہ اس اتحاد نے امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ جناب نزیہ منصور نے اس نکتہ پر تاکید کرتے ہوئے عالمی استکباری قوتیں خاص طور پر امریکہ اور اسرائیل خطے میں اسلامی مزاحمت کے بنیادی مرکز یعنی ایران کو کمزور کرنے کے درپے ہے کہا کہ امریکہ کے سیاسی ماہرین اور فوجی کمانڈروں نے واشنگٹن کو ایران پر حملے کے خطرناک نتائج سے خبردار کیا ہے لہذا امریکہ اور اسرائیل ہر گز ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتے کیونکہ یہ اقدام نہ فقط انہیں شدید خطرات سے دوچار کر دے گا بلکہ خطے اور پوری دنیا میں بڑی سیاسی ہلچل کا بھی باعث بنے گا۔
خبر کا کوڈ : 115062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش