0
Saturday 26 Nov 2011 21:23

علامہ ساجد نقوی کی نیٹو ہیلی کاپٹرز کے بلااشتعال حملوں کی شدید مذمت

علامہ ساجد نقوی کی نیٹو ہیلی کاپٹرز کے بلااشتعال حملوں کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کے مرکزی ترجمان نے ملک کے قبائلی علاقوں میں نیٹو ہیلی کاپٹرز کی بلااشتعال بمباری کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 26 سے زائد اہلکاروں کے جاں بحق ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے پر اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے سفارتی آداب اور ملکی خودمختاری کے منافی قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اس جارحیت کے جواب میں ہر سطح پر سخت اور جاندار انداز میں آواز اٹھائے اور احتجاج کے ذریعے بیرونی مداخلت کا موثر توڑ نکالے، نیز آل پارٹیز کانفرنس میں منظور کئے جانے والے مشترکہ اعلامیہ پر مکمل عمل درآمد کر کے عوامی خواہشات اور جذبات کی حقیقی ترجمانی کرے۔ مرکزی ترجمان نے اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ 


خبر کا کوڈ : 117410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش