0
Saturday 3 Dec 2011 13:36

ملتان، 9 اور10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

ملتان، 9 اور10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے 9 اور 10 محرم کو ضلع ملتان کی حدود میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے، 10 محرم الحرام کو ضلع ملتان کی حدود میں 5500 پولیس افسران اور ملازمین تعینات کیے جائیں گے، اس کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز کے دستوں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر زاہد اختر زمان نے جلوسوں کے رُوٹس کے معائنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایس ایس پی اپریشنز اظہراکرم، سٹی ٹریفک پولیس آفیسر نذر عباس اور اسٹنٹ کمشنر کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈی سی او نے بتایا کہ محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے ماضی کے مقابلے میں مئوثر انتظامات کیے گئے ہیں، اُنہوں نے بتایا کہ دہشت گردی کی ممکنہ واردات کو روکنے کے لیے 9 اور 10 محرم کو موبائل سروس معطل کرنے کے لیے جیمرز لگائے جائیں گے اور ملتان شہر میں 24 مقامات پر 35 کلوز سرکٹ کیمرے نصب کر دیے ہیں، محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے لیے سول ڈیفنس کے 500 رضا کاروں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے اس کے علاوہ ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی سروس کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 119362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش