0
Thursday 15 Dec 2011 21:32

وزیراعظم پہلیاں نہ بھجوائیں، اگر پارلیمنٹ کیخلاف کوئی سازش ہو رہی ہے تو بے نقاب کریں، چودھری نثار علی

وزیراعظم پہلیاں نہ بھجوائیں، اگر پارلیمنٹ کیخلاف کوئی سازش ہو رہی ہے تو بے نقاب کریں، چودھری نثار علی
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تقریر پہیلی تھی، وہ کسی جلسے میں نہیں پارلیمنٹ میں خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ نے کوئی سازش کرنی ہوتی تو تین سال پہلے کرتے۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں یہ خبر گردش کر رہی ہے کی ڈی جی آئی ایس آئی نے مارشل لگانے کے لئے عرب ممالک سے رابطہ کیا، ڈی جی آئی، ایس آئی اتنے کم عقل نہیں کہ اس کام کے لئے دینا میں پھرتے رہیں۔ چودھری نثار نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ خبر جھوٹی ہے لیکن خبر کی تردید کیوں نہیں آئی یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔  اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نائن الیون کے بعد ملک آزاد اور خودمختار نہیں رہا، اس وقت ملک ایسٹ انڈیا کمپنی کا منظر پیش کر رہا ہے، اگر کسی کو شک ہے تو کونڈالیزا رائس کی کتاب پڑھے، سابق امریکی وزیر خارجہ کہہ رہی ہے کہ پاکستانی وزیراعظم جھوٹ بول رہے ہیں، ایسے بیانات سے ہماری انا کیوں نہیں جاگتی۔ چوہدری نثار نے کہا کہ وزیراعظم، کونڈالیزا رائس کے بیان کی تردید کریں یا قوم سے معافی مانگیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرف نے زبانی کلامی شمسی ائیر بیس کو امریکہ کو دے دیا، مشرف کا یہ فعل غداری کے زمرے میں نہیں آتا تو اور کیا ہے؟، چوہدری نثار نے کہا کہ صدر کی صحت کے بارے میں دعا گو ہوں تاہم اُن کی صحت سے متعلق قوم کو حقائق آگاہ کیا جائے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چودھری نثار نے شمسی ائربیس امریکہ کو دینے کا معاہدہ پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔
دیگر ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چودھری نثارکا کہنا تھا کہ حکومت ڈی جی آئی ایس آئی کے حوالے سے منصور اعجاز کے دعوے کی وضاحت کرے، انہوں نے اے این پی کی رکن بشریٰ گوہر کے ڈی جی آئی ایس آئی سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی بھی تائید کی۔ اس موقعے پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر وضاحت کریں کہ تین سال قبل انکی کس سے ملاقات ہوئی اور کس نے سازش کی بات کی اے این پی کی بشریٰ گوہر نے جنرل پاشا سے مستعفی ہو کر تحقیقات کیلئے پیش ہونے کا مطالبہ کیا۔   

خبر کا کوڈ : 122567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش