0
Friday 16 Dec 2011 23:58

مہمند ایجنسی،تین سال میں تعلیم دشمن عناصر کے ہاتھوں 83 سکول تباہ

مہمند ایجنسی،تین سال میں تعلیم دشمن عناصر کے ہاتھوں 83 سکول تباہ
اسلام ٹائمز۔ تعلیم دشمن عناصر نے گزشتہ تین سال میں مہمند ایجنسی کے 83 سکولوں کو تباہ کردیا، جن میں 57بوائیز اور 26 گرلز سکول شامل ہیں، ذرائع کے مطابق اب تک صرف ایک گورنمنٹ ہائی سکول پنڈیالی کی تعمیر ممکن ہوسکی ہے، تباہ ہونیوالے سکولوں کے طلباء کو متبادل مقامات پر تعلیم دینے کے انتظامات کئے گئے ہیں، جہاں تعلیم کے متوالے طلباء دہشتگردوں کی مزموم کارروائیوں اور حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے نامناسب حالات کے باوجود کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کررہے ہیں، عدم تحفظ کے خوف سے اکثر اساتذہ پابندی کے ساتھ سکول جانے سے کتراتے ہیں، جس کے نتیجے میں سکول چھوڑنے والے بچوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ بھی ہو رہاہے، تباہ ہونے والے 83 سکولوں میں سے صرف ایک سکول کی تعمیر حکومت کی تعلیم دوست پالیسی پر ایک سوالیہ نشان ہے، طلباء اور اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ حکومت جلد از جلد سکولوں کی تعمیر مکمل کرے۔
خبر کا کوڈ : 122787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش