0
Saturday 17 Dec 2011 13:02

شاہ محمود تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان پُل کا کام کریں گے، رشید لدھیانوی

شاہ محمود تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان پُل کا کام کریں گے، رشید لدھیانوی
 اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے امیر مولانا رشید احمد لدھیانوی نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پہلے میاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے معاملات طے کیے گئے، رشید احمد لدھیانوی نے کہا کہ عمران خان کا یہ کہنا ہے کہ وہ ملک میں خلافت راشدہ کا نظام لائیں گے وہ پہلے قوم کو یہ تو بتائیں کہ وہ اپنی مطلقہ بیوی جمائما کو کیسے ساتھ رکھ سکتے ہیں اس کے لیے اُنہیں چاہیے کہ علماء سے رابطہ کریں ایک بیوی تو اُس سے سنبھالی نہیں جاتی خلافت راشدہ کا نظام کیسے لائے گا۔
میمو ایشو پر صحافیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میمو صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا ہے جس کا کوئی ولی وارث نہیں، اس کاغذ کے ٹکڑے سے صدر، وزیر اعظم یا کسی نادیدہ قوت کو منسوب کیا جارہا ہے، دوسری طرف منصور اعجاز نے خود کہا ہے کہ وہ امریکہ کا وفادار ہے اور اُس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں اُس کی بات پہ یقین کیسے کیا جاسکتا ہے اس منصوبے کے پیچھے ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔
خبر کا کوڈ : 122881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش