0
Tuesday 3 Jan 2012 01:26

گیس کی قیمت میں 14فیصد اضافہ بہت زیادہ نہیں، خورشید شاہ

گیس کی قیمت میں 14فیصد اضافہ بہت زیادہ نہیں، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ گیس کی قیمت میں 14فیصد اضافہ بہت زیادہ اضافہ نہیں ہے، گیس کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافے پر ایم کیو ایم کی جانب سے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر قومی اسمبلی میں جواب دیتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں توازن کیلئے قیمتیں بڑھائی گئیں، انہوں نے اپوزیشن کو دعوت دیتے ہو ئے کہا کہ اپوزیشن حکومت کا تجاویز دے، حکومت اور اپوزیشن مل کر حل نکالتے ہیں۔ گیس ہم دے سکتے ہیں، گیس کمپنیاں نااہل ہیں، پائپ لائنوں میں گیس موجود ہے، گیس کمپنیوں کیخلاف کارروائی کرنا ہو گی۔ 
انکا کہنا تھا کہ گیس کی کمی ہر سال ہوتی ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں، منصوبہ بندی سے لوگوں کو سڑکوں پر لایا جا رہا ہے لیکن جیسے بھی حالات ہوں، حکومت نہیں جائیگی۔ ملک میں گیس کی صورتحال اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ایم کیو ایم اور ن لیگ نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ واک آؤٹ سے قبل متحدہ کے رکن آصف حسنین نے کہا کہ حکومت نے عوام کی جانب سے عدم توجہ کا رویہ اختیار کیا ہوا ہے، حکومت بھی بیوروکریسی کی وکٹ پر کھیل رہی ہے، بیوروکریسی حکومت کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہے۔
خبر کا کوڈ : 127169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش