0
Friday 13 Jan 2012 17:58

ملتان،امام بارگاہ یونین کا اجلاس، ملک میں جاری دہشت گردی کی مذمت

ملتان،امام بارگاہ یونین کا اجلاس، ملک میں جاری دہشت گردی کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ یونین ملتان کا ماہانہ اجلاس یونین کے صدر سید اسد عباس کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، اجلاس میں مولانا قاضی نادر حسین علوی، پیر ندیم حیدر شاہ، قاضی غضنفر حسین اعوان، حکیم نذیر احمد، صادق حسین بھٹی، اظہر بخاری، جاوید حسین حسینی، غلام عباس بلوچ، ارشاد حسین کاظمی، مظہر عباس جعفری و دیگر علمائے کرام اور لائسنسداران نے شرکت کی، اجلاس میں ملک اور ملتان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ بھائی چارے کے فروغ کے لیے تمام مکاتب فکر کےساتھ ہم آہنگی پر توجہ دینے پر زور دیا گیا۔
 
اجلاس میں مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی اور ملکی و عسکری قیادت کے ساتھ بھر پور یکجہتی پر زور دیا گیا، اجلاس میں دہشت گردی کی وارداتوں میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اُن کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، اجلاس میں ملتان کے نواحی علاقے نواب پور میں علم پاک کی بے حرمتی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور انتظامیہ کو مسئلہ کو جلد از جلد سلجھانے کے مطالبے سے متعلق کی قرار داد پیش کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے امام بارگاہ یونین کے صدر سید اسد عباس شاہ نے سکیورٹی اور انتظامات کے حوالے محرم الحرام میں انتظانیہ کی خدمات کو سراہا اور چہلم حضرت امام حسین ع اور 28 صفر المظفر کے موقع پر سخت سکیورٹی کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 129887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش