0
Sunday 11 Oct 2009 16:17

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے مظالم جاری، مزید 6 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے مظالم جاری، مزید 6 نوجوان شہید
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ظالمانہ کارروائیوں میں مزید 6 بے گناہ کشمیری نوجوان شہید کر دیئے گئے جبکہ مقبوضہ وادی میں آج یوم اسیراں منایا گیا جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ جیلوں میں نظربند کشمیریوں کی طرف دلانا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے 3 نوجوانوں کو بانڈی پور کے علاقے گریز، 2 کو رام بن کے علاقے زراری جبکہ 1 کو ڈوڈہ کے علاقے زادان میں آپریشن کے دوران گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ سوپور میں بھارتی فوجیوں نے احتجاجی مظاہرین پر بلااشتعال فائرنگ اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں 2 کم عمر نوجوانوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ مقبوضہ وادی میں آج یوم اسیراں بھی منایا گیا۔ اس موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے مرکزی دفتر پر ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں حریت چیئرمین میر واعظ عمر فاروق، آغا حسن الموسوی، نعیم احمد خان اور محمد عبداللہ طاری سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ میر واعظ عمر فاوق نے غیر قانونی طور پر نظربند کشمیری حریت پسند رہنماؤں اور کارکنوں کے عزم و ہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں قیدیوں کے حقوق کی حفاظت کیلئے اقدام کریں جو کہ شدید کسمپرسی کی حالت میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 13020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش