0
Sunday 15 Jan 2012 21:43

سنی اتحاد کونسل نے حکومت سے امریکی ڈرونز مار گرانے کا حکم جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے حکومت سے امریکی ڈرونز مار گرانے کا حکم جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کا سربراہی اجلاس کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کی زیرصدارت مرکزی دفتر میں منعقد ہوا جس میں سنی اتحاد کونسل میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی حالات کا جائزہ لے کر اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں سنی اتحاد کونسل پر امریکی سفارتخانے کے منفی الزامات عائد کرنے کی سازش پر بھی غور کیا گیا اور لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری اطلاعات محمد نواز کھرل کے مطابق سربراہی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کا اعلان پیر 16 جنوری کو 3 بجے سہ پہر مرکزی دفتر گلبرگ میں پریس کانفرنس میں کیا جائیگا۔ اجلاس میں پیر پگارا، پروفیسر شاہ فرید الحق قادری، ارفع کریم اور صاحبزادہ میاں خلیل احمد شرقپوری کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ 

اجلاس میں منظور کی گئی قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت بجلی و گیس کے بدترین بحران پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔ نیٹو سپلائی کی بندش کا فیصلہ برقرار رکھا جائے اور ڈرون حملوں کے لیے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے امریکی طیاروں کو مار گرانے کا حکم جاری کیا جائے اور امریکی اتحاد سے علیحدگی کا دو ٹوک اعلان کیا جائے۔ صدر مملکت سیاسی انتشار پر قابو پانے کے لیے جنرل الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔ اجلاس سے سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری جنرل حاجی محمد حنیف طیب، وائس چیئرمین پیر محمد افضل قادری، مرکزی فنانس سیکرٹری پیر محمد اطہر القادری، علامہ رفیق احمد شاہ جمالی، محمد نواز کھرل نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 130584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش