0
Monday 16 Jan 2012 19:59

حکومت فوج کشیدگی کے خاتمے کے لئے سعودی عرب میدان میں کود پڑا

حکومت فوج کشیدگی کے خاتمے کے لئے سعودی عرب میدان میں کود پڑا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں فوج اور حکومت میں کشیدگی کو بڑھتے دیکھ کر سعودی حکام اس میں کمی لانے کے لئے سرگرم ہو گئے ہیں۔ انگریزی روزنامے ایکسپریس ٹریبیون نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی سیاسی و عسکری حلقوں میں بااثر سعودی حکام حکومت اور فوج کے درمیان تصادم کو روکنے کے لئے سرگرم ہوئے ہیں۔ اخبار لکھتا ہے کہ سفارتی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں بند کمروں میں سرگرمیاں بھی جاری ہیں اور گزشتہ ہفتے، بدھ اور جمعرات کو رات گئے سے علی الصبح تک اہم ملاقاتیں بھی ہوئیں، جن کے بعد سویلین حکومت اور فوجی قیادت نے اپنے سخت موقف سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبد العزیز بن ابراہیم صالح نے ان ملاقاتوں کی میزبانی کی جس میں اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ یہ ملاقاتیں فوج اور حکومت کے درمیان سخت ترین بیانات کے تبادلے کے روز ہی ہوئیں۔ 

ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں فوج کی جانب سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی شریک ہوئے جبکہ ملاقاتوں کے دوران سعودی سفارتخانے کے احاطے میں سیکیورٹی اہلکار تعینات رہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ تو معلوم نہیں ہو سکا کہ حکومت کی جانب سے کون شریک ہوا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر کے انتہائی قریبی ساتھیوں نے اس میں شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق ان ملاقاتون کا ہی نتیجہ تھا کہ آرمی چیف نے صدر سے ون آن ون ملاقات کی، جبکہ وزیراعظم نے فوج کی خدمات کو سراہا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے تردید یا تصدیق کی بجائے یہ کہا کہ ہم اپنے داخلی معاملات خود حل کر سکتے ہیں۔ 

خبر کا کوڈ : 130831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش