0
Monday 23 Jan 2012 18:52

پاکستان کو سیکولر سٹیٹ بنانے کی عالمی سازش کا راستہ روکیں گے، صاحبزادہ فضل کریم

پاکستان کو سیکولر سٹیٹ بنانے کی عالمی سازش کا راستہ روکیں گے، صاحبزادہ فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے مرکزی دفتر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیکولر سٹیٹ بنانے کی عالمی سازش کا راستہ روکیں گے اور اسلام کو دیس نکالا دینے کی ہر کوشش کی مزاحمت کریں گے، اسلام کے نام پر بننے والا ملک لادین ریاست نہیں بن سکتا، مسلمان دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ہیں، سیاسی فرقہ واریت نے قوم کو تقسیم کر دیا ہے۔ 

صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ بھارت ہمارا پانی بند کر کے ہماری زرعی زمینوں کو صحرا میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے، بھارت ہم پر واٹر بم چلا کر ہمیں تباہ کرنے کے در پے ہے، اس لیے حکمران آنکھیں کھولیں اور بھارتی آبی دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کریں۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے ساتھ ظلم و زیادتی ایک ارب پچیس کروڑ مسلمانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی سفیر شیریں رحمن عافیہ صدیقی کے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو بدحالی کی بدترین سطح تک پہنچا دیا ہے، جمہوریت نہیں عوام خطرے میں ہیں۔ 

سنی اتحاد کے چیئرمین نے کہا کہ حکومتی سطح پر کرپشن، اقرباء پروری اور قومی خزانے کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک تباہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آدھی سے زیادہ آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکی ہے، اس لیے تمام لیڈر اور حکمران الزام تراشی کی بجائے ملک کو درپیش مسائل کی فکر کریں، اب محض بیانات کی نہیں اقدامات کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 132568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش