0
Saturday 18 May 2024 20:07

محسن ملت علامہ صفدر نجفی کے بھائی ممتاز عالم دین مولانا باقر حسین نقوی انتقال کر گئے

محسن ملت علامہ صفدر نجفی کے بھائی ممتاز عالم دین مولانا باقر حسین نقوی انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ بانی صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی رحمتہ اللہ علیہ کے بھائی رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کے چچا زاد مولانا باقر حسین نقوی انتقال کر گئے۔ مولانا باقر نقوی، علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اور علامہ فیاض حسین نقوی کے سسر بھی تھے۔ جبکہ علامہ مرید حسین نقوی کے چچا اور مولانا حسن رضا نقوی کے والد تھے۔ مولانا باقر نقوی کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں پیر بخش والا علی پور میں ادا کی گئی اور یہیں انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔ صدر وفاق المدارس الشیعہ حافظ ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ مرید نقوی نے مولانا باقر نقوی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اسے قومی ملی نقصان قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا مولانا باقر نقوی کی پوری زندگی درس و تدریس میں گزری۔ وہ استاذ العلماء علامہ محمد یار شاہ نجفی کے شاگرد تھے۔ جبکہ انہوں نے علامہ محمد باقر ہندی چکڑالوی، شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس، محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی سے بھی کسب فیض کیا۔ وہ جامعة المنتظر کے طالبعلم بھی رہے۔ ان کے پاکستان اور دنیا بھر میں شاگردوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ استاذ العلماء علامہ سید محمد یار شاہ نجفی کے انتقال کے بعد مولانا باقر نقوی مدرسہ علمیہ دارالہدیٰ علی پور میں تدریس کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ مرحوم عالم دین کے فرزندان علامہ حافظ محمد حسنین نقوی اور علامہ حافظ محمد ثقلین نقوی شہید بھی خادمان اسلام کی حیثیت سے درس و تدریس میں مصروف رہے۔
خبر کا کوڈ : 1135963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش