0
Tuesday 24 Jan 2012 21:40

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کا ماہ ربیع الاول کے پروگرامات کا اعلان

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کا ماہ ربیع الاول کے پروگرامات کا اعلان

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن نے ماہ ربیع الاول کے پروگرامات کا اعلان کر دیا، یہ اعلان آئی ایس او پشاور ڈویژن کے نائب صدر اور شعبہ تربیت کے ذمہ دار سید علی نے استقبال ماہ ربیع الاول کے عنوان سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سرورِ کائنات حضرت محمد ص سے منسوب یہ مہینہ ہمیں درس دیتا ہے کہ ایک نبی ص کے ماننے والے تمام مسلمان اختلافات کو بھلا کر ایک ہو جائیں اور دشمنانِ اسلام کے عزائم خاک میں ملا دیں کیونکہ ایک امت کے طور پر ابھرنا ہی حضرت محمد ص کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا حقیقی روپ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیغمبر اسلام ص کی ذات مبارک تمام مسلمانان عالم کے لئے اتحاد اور بھائی چارے کا محور و مرکز ہے، دنیا میں رہنے والا ہر مسلمان محمد ص کا کلمہ پڑھ کر بھائی بندی کے رشتے میں بندھ جاتا ہے اور اصول دین محمدی ص پر عمل پیرا ہو کر نوجوان اپنی زندگی سنوار سکتے ہیں، اس موقع پر سید علی نے اس ماہ مقدس میں طے ہونے والے پروگرامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جامعات اور علاقائی سطح پر خصوصا کوہاٹ، ہنگو اور پاراچنار میں سیمینارز، کانفرنسز اور وحدت ریلیاں منعقد کی جائیں گی جبکہ 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت کے طور پر منایا جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 132780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش