0
Wednesday 1 Feb 2012 02:28

امریکہ پاکستان کو افغان مذاکرات عمل سے نکالنے میں کامیاب ہو گیا ہے، مولانا فضل الرحمن

امریکہ پاکستان کو افغان مذاکرات عمل سے نکالنے میں کامیاب ہو گیا ہے، مولانا فضل الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو افغان مذاکراتی عمل سے نکالنے میں کامیاب رہا ہے، اکتوبر 2012ء سے پہلے عام انتخابات ممکن نہیں ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ چارسدہ کے موقع پر ممتاز قانون دان صاحبزادہ عبدالافتاح کی وفات پر عمر زئی چارسدہ میں اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں نظام کو طاقت کے ذریعے تبدیل کرنا ممکن نہیں، اس مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ طالبان سے براہ راست مذاکرات کررہا ہے اور چار سالوں سے امریکہ طالبان سے رابطہ میں ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اکتوبر 2012ء سے پہلے عام انتخابات ممکن نہیں، پاکستان میں آئین مضبوط اور جمہوریت مستحکم نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اسٹیبلشمنٹ دونوں کی تعریف کرنا مناسب نہیں۔
خبر کا کوڈ : 134586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش