0
Saturday 28 Jan 2012 23:55

قبل ازوقت انتخابات کے حامی ہیں، حکومت کو 6 ماہ ديديئے تو کچھ نہيں بچے گا، فضل الرحمان

قبل ازوقت انتخابات کے حامی ہیں، حکومت کو 6 ماہ ديديئے تو کچھ نہيں بچے گا، فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کو صحيح سمت پر لانا ضروري ہے، موجودہ حکومت کو مزيد 6 ماہ دے ديے تو کچھ نہيں بچے گا۔ لاہور ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ قبل از وقت اليکشن کے حق ميں ہيں، تاہم ملکي معاملات جوں کے توں چلتے رہيں گے، ملکي سياست کي بدقسمتي ہے کہ مقتدر قوتيں سارا کنٹرول اپنے ہاتھوں ميں رکھتي ہيں، صرف ايسے لوگ قابل قبول ہوتے ہيں جو ہاں ميں ہاں ملائيں۔ انہوں نے کہا کہ ملک ميں کرپشن ايک حقيقت ہے، تاہم اس حد تک نہيں جائيں گے کہ وزيراعظم کو ہتھکڑياں اور اسمبلي کو تالے لگ جائيں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹيبلشمنٹ کي ضرورت اور اہميت اپني جگہ، مگر بالادست پارليمنٹ ہي ہوتي ہے، مولانا کا کہنا تھا کہ امريکا طالبان سے براہ راست مذاکرات کر رہا ہے، پاکستاني انٹيلي جنس کو ٹريپ کر ليا گيا ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ قبل از وقت انتخابات کے حامی ہیں، اگر اپوزیشن ایک فارمولے پر متفق ہو جائے تو حکومت پر دباؤ بڑھایا جا سکتا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک پچھلے 20 سال سے خسارے میں ہے نعروں سے کام نہیں بنے گا، باقاعدہ منشور ہونا چاہیے۔ سلالہ حملہ، دو مئی واقعات میں امریکا نے ہماری ایجنسیوں کو ٹریپ کر کے اختلاف پیدا کر دیا۔ امریکہ افغانستان میں مذکرات کر رہا ہے اور ہم تکتے رہ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پارلیمنٹ بالابادست ہوتی ہے، ہمارے ہاں وزیراعظم کو ہتھکڑیاں پہنا دی جاتی ہیں، صدر زرداری کے مزید ایک سال مانگنے کے سوال پر مولانا نے ہنس کر کہا کہ جو کچھ بچا ہے وہ بھی نہیں رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں نہیں فلمی دنیا میں نئے چہروں کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 133808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش