0
Friday 3 Feb 2012 21:12

ڈیرہ اسماعیل خان میں گرلز پرائمری سکول دھماکے سے تباہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں گرلز پرائمری سکول دھماکے سے تباہ
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکاری سکول کی عمارت بارودی مواد سے تباہ کر دی گئی، مقامی پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹلہ سیداں میں تعلیم دشمنوں نے گرلز پرائمری سکول کی عمارت کو دھماکے سے تباہ کر دیا، بارودی مواد کے دھماکے سے سکول کے چار کمروں اور چار دیواری کو شدید نقصان پہنچا ہے، پولیس نے نامعلوم شدت پسندوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی خیبر پختونخوا میں سکول کو تباہ کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 135186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش