0
Wednesday 29 Feb 2012 11:04

بلوچستان میں طالبان جیسی حکومت قائم ہو سکتی ہے، آیت اللہ درانی

بلوچستان میں طالبان جیسی حکومت قائم ہو سکتی ہے، آیت اللہ درانی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی پروفیسر ڈاکٹر آیت اللہ درانی نے کہا ہے کہ بیرونی دراندازی و مداخلت اور دوغلے پن کی وجہ سے بلوچستان کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔ خدا نخواستہ اگر بلوچستان کا مسئلہ حل نہ ہو سکا تو بلوچستان میں طالبان جیسی حکومت قائم ہو گی۔ جس کو پھر روکنا امریکہ اور نہ ہی پاکستانی حکومت کے بس میں ہو گا۔ ناراض بلوچ بھائیوں اور قوم پرستوں‌ کو بھی یہاں‌ کے مظلوم عوام کے مفاد کی خاطر عملی لچک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ میں پارٹی کارکنوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مسئلہ بلوچستان کے حل کیلئے سنجیدگی سے عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پیکج کے تحت نوجوانوں‌ کو روزگار کی فراہمی،این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کو دوسرے صوبوں سے زیادہ فنڈز کا ملنا،بعض وفاقی محکموں کو صوبے کے حوالے کرنا اس حکومت کا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو خودمختاری دی گئی جس سے بلوچستان میں کافی حد تک عملی اقدامات اٹھائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ اور اس میں انارکی بیرونی مداخلت سے تیز ہوتی جا رہی ہے۔ ان حالات میں قوم پرست جماعتیں‌ کردار ادا کر کے اس صوبے میں‌ ہونے والی سازشوں اور بیرونی مداخلت کو ناکام بنائیں۔ بصورت دیگر نقصان عوام کا ہی ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 141615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش