0
Saturday 3 Mar 2012 01:14

ملتان،ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہدائے کوہستان اور علامہ ثقلین نقوی کی المناک شہادت پر مجلس ترحیم

ملتان،ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہدائے کوہستان اور علامہ ثقلین نقوی کی المناک شہادت پر مجلس ترحیم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں شہدائے کوہستان اور علامہ حافظ ثقلین نقوی کی المناک شہادت پر مجلس ترحیم منعقد کی گئی۔ مجلس ترحیم سے معروف عالم دین اور جامع شہید مطہری کے سرپرست علامہ قاضی شبیر حسین علوی اور مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا، مجلس ترحیم سے خطاب کرتے قاضی شبیر حسین علوی نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے پے در پے واقعات حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ملت جعفریہ کے تمام مسائل کا واحد حل اتحاد و وحدت میں پنہاں ہے، کیونکہ جس دن پاکستان کے شیعہ ایک جگہ جمع ہو گئے، اس دن ہم وقت کے یزیدوں کے ہاتھوں سے خنجر چھین کر ان کے سینے میں گھونپ سکتے ہیں۔
 
اُنہوں نے کہا کہ اس قسم کے سانحات میں امریکہ اور استعماری قوتیں ملوث ہیں جو پاکستان کو پنپتے ہوئے نہیں دیکھ سکتیں، حکومت وقت کی بے حسی اور انتظامی اداروں کی غفلت کی بناء پر مسلسل دہشتگردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ سانحہ کوہستان، پارا چنار، علی پور اور خانپور کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔ 

مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے ملک میں تسلسل کے ساتھ اہل تشیع افراد کو ملک کے طول و عرض میں دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے وزیر داخلہ کے امن کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی ہے۔ انہوں نے ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والی تمام تنظیموں، انجمنوں، اداروں، شخصیات، علمائے کرام اور ذاکرین عظام کو اتحاد کی دعوت دیتے ہیں، آخر میں ایک مذمتی قرارداد بھی پیش کی گئی، جس میں دہشتگردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 142384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش