0
Saturday 3 Mar 2012 15:37

سنی تحریک مینار پاکستان پر 25 مارچ کو جلسہ منعقد کرے گی، ثروت اعجاز قادری

سنی تحریک مینار پاکستان پر 25 مارچ کو جلسہ منعقد کرے گی، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کا حصول پاکستان کا حق ہے، سامراجی قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان سے توانائی کا بحران ختم ہو کیونکہ وہ ملک کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتیں، پاک ایران گیس لائن مکمل کرنے پر پاکستان نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرکے عوام کی اُمنگوں کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مرکز اہلسنت پر علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجازقادری نے کہا کہ ملکی ترقی، خوشحالی، استحکام اور مہنگائی، بے روزگاری، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کے ہر مثبت اقدام کو پاکستان سنی تحریک نہ صرف سراہے گی بلکہ ہر اول دستے کا کردار بھی ادا کریگی۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے کیلئے ہمارے اکابرین نے کردار ادا کیا اور اس کو مضبوط بنانے کیلئے بھی آج ان کی اولادیں ہی کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریگی۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ملک سے بیرونی مداخلت، کرپشن، معاشی بدحالی، دہشت گردی سے پاک " آزاد پاکستان " چاہتی ہے، پاکستان سنی تحریک کے تحت مینار پاکستان پر 25 مارچ کو ’’ آزاد پاکستان ‘‘ جلسہ منعقد ہوگا۔ جس میں پی ایس ٹی موجودہ ملکی صورتحال سمیت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے منشورکا اعلان کریگی اور عوام میں سیاسی شعور اُجاگر کرکے ووٹ کی اہمیت سے آگاہی کے ساتھ ملک کے عوام کو یکجا کرنے کیلئے مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرے گی جو عوام اور ملک کے مفادات کے لئے کام کریگی۔
خبر کا کوڈ : 142553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش