0
Monday 12 Mar 2012 01:25

خواتین کی تمباکو نوشی، سعودی عرب دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا، سروے رپورٹ

خواتین کی تمباکو نوشی، سعودی عرب دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا، سروے رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں اسی لاکھ افراد یومیہ چالیس لاکھ ریال سیگریٹ نوشی میں ضائع کر رہے ہیں، جبکہ سعودیہ خواتین میں سیگریٹ نوشی کے اعتبار سے دنیا کا پانچواں اور خلیجی ریاستوں میں دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق حال ہی میں سعودی عرب کی “نجران” یونیورسٹی نے انسداد تمباکو نوشی مہم کے دوران خواتین میں تمباکو نوشی کے بڑھتے رحجان کے ہوشربا اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ 

سروے کے اعداد و شمار کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک میں 80 لاکھ افراد یومیہ چالیس لاکھ ریال سیگریٹ نوشی میں اڑا رہے ہیں۔ یونیورسٹی کے زیراہتمام کی گئی تحقیق کے نتائج انسداد تمباکو نوشی سے متعلق ایک تنظیم “واعی” کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ تنظیم کے نجران میں متعین عہدیدار سعود عبدالرحمان الشمرانی کا کہنا ہے کہ ان اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب خواتین سیگریٹ نوشی کے اعتبار سے دنیا کا پانچواں اور خلیجی ممالک میں دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نجران میں انسداد تمباکو نوشی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے “واعی” کے عہدیدار نے کہا کہ “اگر ہم یہ فرض کر لیں کہ سعودی عرب میں سیگریٹ نوشی کرنے والے کل افراد کی تعداد آٹھ ملین ہے اور یہ تمام افراد یومیہ پانچ ریال مالیت کا ایک پیک سگریٹ دھویں میں اڑا جاتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یومیہ چالیس ملین ریال کے سیگریٹ پیے جاتے ہیں اور سالانہ یہ رقم چودہ ارب ریال سے زیادہ ہو جاتی ہے۔ 

سروے رپورٹ کے مطابق جامعہ نجران کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابراہیم انسداد منشیات اور تمباکو نوشی مہم کی تقریب میں موجود تھے جو تنظیم “واعی” اور دیگر این جی اوز اور حکومت کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔ یونیورسٹی میں طلبا کے امور کے نگران ڈاکٹر خالد الواعی نے بتایا کہ انہوں نے تمباکو نوشی کی مہم کئی دیگر تنظیموں اور اداروں کے تعاون سے شروع کی ہے۔ ان میں زیادہ تعاون تنظیم “واعی” کا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی محکمہ صحت، شعبہ انسداد منشیات، نجران پولیس، میٹیریٹی اینڈ چلڈرن ہاسپیٹل، “الکف” این جی او اور جامعہ کے زیر اہتمام انسٹیٹیوٹ ایف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کے تعاون سے ایک ہفتے تک جاری رکھی گئی۔
خبر کا کوڈ : 144811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش