0
Wednesday 14 Mar 2012 09:04

میڈیا پر کوئی قدغن نہیں لگے گی لیکن میڈیا مادر پدر آزاد بھی نہیں ہوتا، راجہ شفقت عباسی

میڈیا پر کوئی قدغن نہیں لگے گی لیکن میڈیا مادر پدر آزاد بھی نہیں ہوتا، راجہ شفقت عباسی
اسلام ٹائمز۔ پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین راجہ شفقت عباسی نے کہا کہ میڈیا پر کوئی قدغن نہیں لگے گی۔ مادر پدر آزاد میڈیا کسی بھی ملک میں نہیں ہوتا۔ لاہور میں میڈیا اخلاقیات پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے کام کرے۔ اسلام، ریاست اور معاشرتی روایات کے خلاف خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ 19رکنی پریس کونسل آف پاکستان کو گذشتہ سال نومبر سے فعال بنایا گیا ہے۔ جس میں کونسل آف نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی ( اے پی این ایس)، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)، قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے نمائندے موجود ہیں۔ 

سیمینار سے خطاب میں مہمان خصوصی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خان نے میڈیا کی آزادی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق خبر مصدقہ اور سنسنی خیزی سے مبرا ہی ہوتی ہے۔ غیر مصدقہ خبر عوام میں غیر یقینی صورت حال پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا عوام اور حکمرانوں کے فاصلے کم کرے اور مثبت تنقید سے عوامی مفاد میں رہنمائی کرے۔ 

معروف کالم نگار اجمل نیازی، سہیل گوئندی اور دیگر مقررین نے زور دیا کہ اثر نفوذی کے اعتبار سے الیکٹرنک میڈیا خبروں کی نشریات میں احتیاط کی زیادہ ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 145508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش